Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا کی ایریزونا یونیورسٹی میں پولیس نے گرفتار طالبات کے سر سے اسکارف نوچ لئے

فینکس: امریکی ریاست ایریزونا کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرین میں شامل 4 مسلم طالبات کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایریزونا کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں طلبا نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے۔ پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سیکڑوں طلبا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے جن طلبا کو حراست میں لیا ان میں سے 4 مسلم طالغ کو ہتھکڑی لگاکر لے جایا گیا اور زبردستی ان کے سر سے اسکارف اُتار دیا جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبہ کے ہاتھ پشت پر بندھے ہوئے اور پولیس اہلکار خاتون کے سر سے اسکارف اتار رہے ہیں جب کہ وہ چلا کر کہہ رہے ہی ہیں کہ ایسا مت کرو یہ میرا بنیادی حق ہے۔
امریکی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اسکارف زبردستی اتارنے کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مسلم رہنماؤں نے دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular