
تل ابیب: نیشنل انشورنس انسٹی ٹیوٹ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث اسرائیل میں غربت کی شرح ترقی یافتہ ممالک میں کوسٹا ریکا کے بعد سب سے زیادہ ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بیس لاکھ اسرائیلی جو آبادی کا پانچواں حصہ ہیں۔غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومتی امدادی پروگراموں کے بغیر غربت کی شرح موجودہ 20.7 فیصد آبادی کے بجائے 31.1 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ انتیس سال سے کم عمر نوجوان خاص طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جن کی تعداد 47.2 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں والے خاندانوں کی صورتحال زیادہ سنگین ہے کیونکہ اٹھائیس فیصد بچے غربت میں زندگی گذار رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2022 میں 6.5 فیصد تھی جو گھٹ کر 2023 میں صرف دو فیصد رہ گئی ہے۔


































