Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی قبر سے 200 کے قریب لاشیں برآمد

غزہ: خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی قبر سے 200 کے قریب لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جہاں 6 ماہ تک اسرائیلی فوج نے قبضہ کر رکھا تھا اسرائیلی فوج نے مذکورہ ہسپتال کا قبضہ 7 اپریل کو چھوڑ دیا تھا، خان یونس غزہ کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ کارروائیاں کی گئیں اور بمباری سے شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس میں موجود الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور پیرا میڈکس نے ہسپتال کے برآمدے سے مدفن 180 لاشیں نکال لی ہیں، جنہیں اسرائیلی فوج نے اجتماعی قبر میں دفن کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں میں بزرگ، خواتین، بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں۔ فلسطین کی ایمرجنسی سروس نے بیان میں کہا تھا کہ ہماری ٹیموں کی جانب سے تلاش اور لاشیں نکالنے کے لیے کارروائی کی جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید شہیدوں کے جسد خاکی نکالے جائیں گے کیونکہ میڈیکل کمپلیکس میں مزید بڑی تعداد میں لاشیں دفن ہیں۔ اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز میں غزہ کے الشفا ہسپتال سے بھی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی، جہاں اسرائیل کی فوج نے دو ہفتے قبضہ جمائے رکھا تھا، غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں دریافت ہونے والے اجتماعی قبر خطے میں سامنے آنے والے بڑی اجتماعی قبرستانوں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular