
ماسکو: روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل پر جنگ میں وسعت اور طول پکڑنے سے خبردار کردیا۔ روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل نیٹو کو تنازع میں گھسیٹ لے گی اور اس سے غیر متوقع سطح پر کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔امریکا اور اس کے اتحادی اس تنازعے کو زیادہ سے زیادہ طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھاری جارحانہ ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی ہے، کھلے عام یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ ہمارے علاقوں پر قبضہ کر لے ایسے اقدامات نیٹو ممالک کو تنازعات میں گھسیٹ رہے ہیں اور یہ غیر متوقع سطح پر بڑھ سکتے ہیں انہوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر یوکرین کے بحران کو طول دینے کی کوشش کرنے کا الزام بھی لگایا۔


































