Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مسلم ممالک امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے؟، علی لاریجانی

تہران: ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام کھلا خط لکھا ہے اور سوال کیا ہے کہ آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ؟.
چھ نکاتی خط میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کے دوران امریکی اور صیہونی حملے کا سامنا کرنا پڑا جس کا مقصد ایران کو توڑنا تھا، اس حملے میں سپریم کمانڈر، کئی عام شہری اور فوجی کمانڈر شہید ہوئے، چند نادر مواقع کے علاوہ کوئی اسلامی ملک ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، اس کے باوجود ایرانی عوام نے اپنے مضبوط ارادے کے ساتھ دشمن پر قابو پالیا اور آج دشمن اس اسٹریٹجک بحران سے نکلنے کے قابل نہیں ہے۔
علی لاریجانی کا مزید کہنا تھا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ اسلامی حکومتوں کا رویہ اس بات کے خلاف نہیں ہے جو نبیؐ نے فرمایا کہ ’’جو شخص مسلمان سے مدد کی پکار سنتا ہے اور جواب نہ دے، وہ مسلمان نہیں‘‘ ایسا اسلام کیسا ہے؟
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ بعض ممالک نے اس سے بھی آگے جا کر کہا کہ ایران اب ان کا دشمن ہے کیونکہ اس نے ان کی سرزمین پر موجود امریکی اڈوں اور امریکا و اسرائیل کے مفادات کو نشانہ بنایا، کیا ایران سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بے بس بیٹھا رہے جبکہ آپ کے ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو استعمال کر کے اس پر حملے کیے جائیں؟ یہ محض بے بنیاد بہانے ہیں، آپ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ؟.
انہوں نےکہا کہ اسلامی دنیا کے مستقبل کے بارے میں غور کریں، آپ جانتے ہیں کہ امریکا آپ کے ساتھ وفادار نہیں اور اسرائیل آپ کا دشمن ہے، ایک لمحے کے لیے رکیں اور اپنے بارے میں اور خطے کے مستقبل کے بارے میں سوچیں، ایران آپ کا خیرخواہ ہے اور آپ پر غلبے کا ارادہ نہیں رکھتا، اگر امت مسلمہ ایک مضبوط اتحاد قائم کر لے تو یہ تمام ممالک کے لیے سلامتی، ترقی اور آزادی کو یقینی بناسکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular