
قاہرہ : جامعہ الازہر کے شیخ احمدالطیب نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہ عرب رہنماؤں اور حکام کو فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ شیخ الطیب نے حکام اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو فوری امداد پہنچائیں۔ انہوں نے ایک ایسی قرارداد کی ضرورت پر بھی زور دیا جو بے گناہ لوگوں کے خون کو روکے اور غیر انسانی ظلم کا خاتمہ کرے۔ امام اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ایک مذہبی اور قانونی فریضہ ہے جسے تمام عرب حکام کو برداشت کرنا چاہیے۔


































