Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری

اسلام آباد: سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ 2016ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ 2024ء کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، نیا پیکا بل کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشورے دے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی تجویز دی تھی، پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی، ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائے گی۔
ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرے گی، مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو بھی ریگولیٹ کرے گی، اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی، ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اور گواہوں کو طلب کر سکے گی، اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کے نفاذ کیلئے قواعد بھی بنا سکے گی، گزشتہ ہفتے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی بنانے سے متعلق ایس آر او جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular