
تل ابیب : عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انیس نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ کے بیان کے مطابق فیصلے کے بعد گزشتہ تین سالوں کے دوران منظور شدہ یہودی بستیوں کی کُل تعداد 69 ہوگئی ہے۔ اسموٹریچ نے کہا کہ ہم عملی طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ روک رہے ہیں، ہم اپنی آبائی میراث کی سرزمین کو آباد کرنے اور اسے ترقی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں اپنے راستے کی سچائی پر کامل یقین ہے۔
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادیوں کی توسیع کم از کم 2017 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


































