
واشنگٹن: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت اور غزہ جنگ کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں یہودی طلبا کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ مغربی میڈیا کی جانب سے اسرائیل مخالف مظاہروں کو یہودی مخالف مظاہرے ثابت کرنے کی تمام کوششوں ناکام ہوگئی ہیں۔کولمبیا، ہاورڈ اور یل میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ اب تک ڈیڑھ سو سے زائد طالبعلموں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔طلبا کے مطابق ان کے ٹیکس کی آمدنی نسل کش حکومت کو دینا مناسب نہیں مظاہرین نے فری فلسطین اور غزہ میں جنگ بند کرو کے نعرے لگائے۔ متعدد کالجز اور یونیورسٹیوں سے پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ طلبا نے اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لئے نعرے بازی کی اور کہا کہ امریکی پولیس اسرائیلی پولیس نہ بنے۔


































