
ریاض : امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعہ کو صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا اور انصار اللہ کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی حمایت طلب کی۔ بعد ازاں ٹرمپ نے اس کارروائی کی حمایت کی۔ اس کے بعد صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ ہوا۔ جبکہ یمن کی سعودی نواز حکومت نے کہا کہ اس کی افواج نے ایرانی طیارے کو اترنے سے روکنے کے لیے رن وے کو نشانہ بنایا۔ سعودی حکومت نے فوری طور پر اس حملے کی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس حملے کے بعد انصار اللہ نے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔


































