
اربیل : شمالی عراق میں ایک بار پھر اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ متعدد راکٹ شمالی عراق کے صوبہ اربیل کے علاقے خبات میں ایک آئل ریفائنری کے قریب گرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موصل صوبے کے عیسائی اکثریتی علاقہ کرملیس کی سمت سے اربیل پر 8 راکٹ فائر کیے گئے۔ کردستان میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے بتایا کہ خبات علاقے میں 6 راکٹ گرے۔ ان کا ہدف آئل ریفائنری تھی۔ کردستان کے حکام نے بتایا کہ میزائل مقامی توانائی کمپنی کے اے آر گروپ کی ریفائنری کے قریب گرے۔ یہ کمپنی کرد تاجر باز کریم برزنجی کی ہے۔ مارچ میں بھی ایک درجن بیلسٹک میزائل برزنجی کے ٹھکانے پر داغے گئے تھے جو کردستان میں اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے خفیہ اڈوں میں تبدیل ہو گیا تھا۔


































