
صنعا : یمنی فوج نے تل ابیب پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے ایک اور حملہ کر دیا۔ یمن سے اسرائیل پر دو دن میں یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ فلسطین ٹو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب میں فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ روز بھی یمن نے تل ابیب میں بیلیسٹک میزائل داغ کر ملٹری ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں بیس صیہونی آباد کار زخمی ہوئے ۔
یحییٰ سریع نے کیا کہ یمنی مسلح افواج اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور مقبوضہ علاقوں میں تمام اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنائے گی۔ حملے اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک غزہ پر جاری جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔


































