
غزہ: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں اور توپ خانے نے خان یونس۔ جبالیہ ۔غزہ سٹی اور دیگر مقامات پر شدید حملے کئے۔ کئی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ وسطیٰ غزہ میں تین منزلہ عمارت تباہ ہونے سے ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید ہوگئے۔
محکمہ شہری دفاع کے مطابق شہدا کا تعلق مراکشی خاندان سےہے۔
حماس نے حملوں میں پانچ اسرائیلی یرغمالی بھی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ حماس کے ہاتھوں مزید 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ زمینی جنگ سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی آفیشل تعداد 147 ہوگئی ہے۔ جبکہ اصل تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔ حماس نے درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں، ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ کر دیے ہیں۔ ادھر صیہونی فوج کی دھمکیوں کے بعد وسطیٰ غزہ سے بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے۔ اور ہزاروں افراد پیدل۔ گدھا گاڑیوں اور دیگر ذرائع سے دیر البلاح جارہے ہیں جہاں پہلے ہی لاکھوں افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔


































