
تہران : شہید ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی نمازہ جنازہ اور تدفین کی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ تشییع قم اور تدفین مشہد میں کی جائے گی۔
رہبر شہید اور ان کے خاندان کے افراد (ڈاکٹر مصباح الہدی باقری کنی، سیدہ بشری حسینی خامنہ ای، زہرا حداد عادل اور زہرا محمدی گلپایگانی) کی نماز جنازہ، تشییع اور تدفین حسب ذیل ہے:
4 اور 5 جولائی 2026ء (19 اور 20 محرم الحرام) کو تہران میں واقع مصلائے امام خمینی میں شہید رہبر معظم اور ان کے اہلِ خانہ کی الوداعی تقریبات منعقد ہوں گی۔ جہاں عوام اور مختلف شخصیات آخری عقیدت پیش کریں گی۔ اس کے بعد 6 جولائی کو تہران میں مرکزی تشیع جلوس نکالا جائے گا۔ اس کے بعد میت کو قم منتقل کیا جائے گا جہاں سات جولائی کو تشیع کے مراسم ادا کیے جائیں گے۔ بعد ازاں جسدِ خاکی کو مشہد لے جایا جائے گا۔ آخری مرحلہ 9 جولائی کو مشہد میں مکمل ہوگا۔
حکام کے مطابق نو جولائی کو مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ میں سپرد لحد کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے اور اس سلسلے میں انتظامی و سیکیورٹی تیاریاں جاری ہیں۔


































