
تل ابیب : اسرائیلی انتہا پسند وزیر خزانہ بذالیل اسموٹریچ نے عرب آبادیوں کے اکثریتی علاقوں کو یہودیانے کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا۔
اسموٹریچ نے کہا کہ یہ حکومتی منصوبہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں میں اضافے کے حوالے سے ایک بڑا انقلابی اقدام ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا آج میں اپنا یہ منصوبہ مذہبی صیہونی ازم کے غلبے اور عرب علاقوں نکیف اور گیلیلی کو یہودیانے کے لیے کر رہا ہوں۔ ہم ان منصوبوں کو یہودیہ اور سماریہ کے علاقوں میں آگے بڑھائیں گے۔ انتہا پسند وزیر اسموٹریچ نے کہاکہ ان کا مقصد علاقے میں لاکھوں نئے یہودیوں کی آبادی ہے جو مذکورہ بالا دونوں علاقوں میں کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے چالیس نئی رہائشی کمیونیٹیز قائم کی جائیں گی اور درجنوں فارمز قائم کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر ہزاروں یہودی خاندانوں کے لیے گھر بنیں گے۔ علاقے میں موجود عرب کمیونیٹیز کو ختم کیا جائے گا۔


































