Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انجمن امامیہ گلگت کا تمام امن معاہدوں سے دستبرداری کا اعلان

گلگت : مرکزی انجمن امامیہ گلگت نے 2005 کے بعد کئے گئے تمام امن معاہدوں اور ضابطہ اخلاق سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں آغا سید راحت الحسینی کی زیرصدارت علمائے کرام۔ عمائدین۔ دانشوروں اور ملی تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن کا اعلان آغا سید راحت الحسینی نے اجلاس کے بعد کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تکفیری مولوی قاضی نثار کی امام زمانہ علیہ السلام کی شام میں بدترین گستاخی کو شریعت کی روح کے مطابق نمٹا جائے گا۔ آغا راحت الحسینی نے کہا کہ 2005 کے بعد کئے گئے تمام امن معاہدے منسوخ کردئے گئے ہیں اور آئندہ کسی قسم کا معاہدہ کرنے سے اجتناب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ قراقرم میں یوم حسین ع کے پروگرام کے سلسلے میں انجمن امامیہ گلگت کو اختیار ہے کہ وہ جامعہ قراقرم انتظامیہ اور شیعہ طلباء کی مشاورت سے پروگرام کی جگہ اور وقت کا تعین کریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ یکم ربیع الاول کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں ںے کہا کہ رواں سال گلگت میں چہلم امام حسین کا اجتماع تاریخی ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular