
جنیوا : فسلطین میں عالمی امدادی ادارے انروا کے خلاف اسرائیلی حکام ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ آزادانہ تحقیقات میں سات اکتوبر کے واقعات میں انروا کے خلاف کوئی شکایت ثابت نہ ہوسکی۔ فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ایک آزاد جائزہ گروپ نے تنظیم میں "غیر جانبداری سے متعلق مسائل” کا پتہ لگایا، لیکن اس نے نوٹ کیا کہ اسرائیل نے ابھی تک ان الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں کہ اس کے عملے کی ایک قابل ذکر تعداد دہشت گرد تنظیموں کی رکن تھی۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) فلسطینیوں کی انسانی اور اقتصادی ترقی کے لیے ناقابل تلافی اور ناگزیر ہے، جائزہ گروپ کی سربراہ فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا تھیں۔


































