
اصفہان : ایران کے شہر اصفہان میں وزارت دفاع کے مرکز پر ڈرون حملے کی کوشش کوناکام بنا دیا گیا۔ اصفہان میں مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلکس پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں نے حملے کیلئے 3 چھوٹے ڈرونز کا استعمال کیا ۔وزارت دفاع کے مطابق ایک ڈرون کو دفاعی سسٹم نے فضا میں ہی مار گرایا جبکہ دو ڈرون ایئر ڈیفنس یونٹ کے دفاعی جال میں پھنسنے کے بعد پھٹ پڑے۔دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ۔ مرکز کی سرگرمیوں پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ وزارت نے ایرانی قوم کو یقین دلایا کہ اس طرح کے اندھے حملوں کا ملک کی ترقی کی جانب سفر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


































