Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکی دھمکیوں پر جھکنااس کے مزید دباؤ کا سبب بنے گا، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کا اسرائیلی جاسوس الفاخوری کی رہائی میں کوئی کردار نہیں، جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، دشمن مزاحمتی محاذ پر عوام کے اعتماد کو سلب کرنا چاہتے ہیں
الفاخوری کی گرفتاری کے وقت سے ہی امریکا نے دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں،امریکی دباؤ پر جھکنا مستقبل میں امریکی دباؤمیں اضافے کا سبب بنے گا
بیروت (نیوزڈیسک)حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صہیونی جاسوس الفاخوری کی رہائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اُسے امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور خبردار کیا کہ یہ اقدام مستقبل میں امریکی دباؤمیں اضافے کا سبب بنے گا،انہوں نے الفاخوری کی رہائی میں کوئی کردار ادا کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ا س بارے میں بہت سی افواہیں اور جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، دشمن مزاحمتی محاذ پر عوام کے اعتماد کو سلب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے 6ماہ پہلے جاسو س کی گرفتاری کے وقت سے ہی دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں اور لبنان حکومت پر آزادی کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا، امریکا نے لبنانی حکومت کے کچھ وزرا اور سیاسی شخصیات کو براہ راست دھمکی دی تھی کہ اگر فاخوری پر عائد تمام الزامات ختم نہ کئے تو لبنان پرسخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی،انہوں نے اس مسئلے میں امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ مستقبل میں یہ امریکا کے زیادہ دباؤ کا پیش خیمہ بنے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular