Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا نامنظور،فوج کو باہر نکالو،عراقیوں کا ملین مارچ

عراقیوں کا ملین مارچ،بغداد کی سڑکیں مظاہرین سے بھر گئیں،امریکا کے خلاف فلک شگاف نعرے، امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش
امریکا عراق سے نہ گیا تو اسے قابض قوت سمجھا جائے گا،مقتدیٰ الصدر، عراقی عوام نے اپنا پیغام امریکا کو پہنچا دیا،انہیں امریکی فوج کی ضرورت نہیں،ہادی العامری
بغداد (نیو ز ڈیسک)عراق سے امریکی فوجی انخلا کیلئے لاکھوں عراقی کلا کلا امریکا (امریکا نامنظور)کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکا کیلئے عراق کی فضائی حدود بند کرنے اورامریکاسے سیکیورٹی معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا،مقتدی ٰالصدر کی ملین مارچ کی اپیل کی تمام ہی جماعتوں نے حمایت کی تھی، ملین مارچ کیلئے عوام صبح سے ہی بغداد کے وسط میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے اور کچھ ہی دیر میں علاقہ لوگوں سے کھچا کھچ پھر گیا، جس میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد شامل تھی، مظاہرین نے عراقی قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی افواج کی عراق میں موجودگی کے خلاف نعرے درج تھے،بغداد کی فضائیں امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی جبکہ امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے،مقتدی صدر نے کہا کہ عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کوئی جگہ نہیں،عراقی عوام بد عنوانی اور کرپشن میں ملوث افراد کا خاتمہ کردیں گے، خطے میں بدامنی کا اصلی سبب امریکا ہے،وہ دوسرے ممالک میں بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دے کر عدم استحکام پیدا کررہا ہے، انہوں نے عراق میں تمام امریکی اڈے بند کرنے،امریکی جنگی اور نگراں طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش کا مطالبہ کیا، انہوں نے یہ بھی انتباہ کیا کہ امریکا نے انخلا سے انکار کیا تو امریکی فوج کو ایک قابض قوت کے طور پر دیکھاجائے گا، حشد الشعبی کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ عراقی عوام نے اپنا پیغام امریکا کو پہنچا دیا ہے اور وہ پیغام یہ ہے کہ عراقی عوام کو اپنے تحفظ کیلئے امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں، امریکا کو پیغام کا احترام کرتے ہوئے عراق سے فوری طور پر اپنے فوجیوں کو نکال لینا چاہیے، غیرملکی میڈیا نے مظاہرین کی تعداد 25لاکھ کے قریب بتائی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular