حکومت امریکی انخلا ء سے متعلق پارلیمنٹ کی قرار داد کی پابند ہے، امریکی فوجیوں کو باقی رکھنے کیلئے امریکا سے کسی نئے معاہدے کا امکان نہیں،حکومت
اتحادی فوجیوں کو چاہئے کہ وہ عراق سے نکلنے کی فکر کریں، فرزندان عراق ان کی غیر قانونی موجودگی کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے،کتائب حزب اللہ
بغداد(نیوز ڈیسک) عراقی حکومت نے امریکی فوجیوں کے قیام کو برقرار رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ کسی نئے سمجھوتے کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے عراقی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان ولیم وردہ نے سی این این ٹیلی ویژن کو بتایا کہ عراقی حکومت امریکی انخلا سے متعلق پارلیمنٹ کی پاس کردہ قرار داد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور خود کو اس پابند سمجھتی ہے، امریکی فوجیوں کو باقی رکھنے کے حوالے سے امریکا کے ساتھ کسی نئے معاہدے کا امکان نہیں،امریکا نے عراق میں اپنی فوجی برقرار رکھنے کیلئے عراق کو نئے سمجھوتے کی پیشکش کی تھی جسے عراقی حکومت نے مسترد کردیا ہے، کتائب حزب اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ا مریکی اور اتحادی فوجیوں کو چاہئے کہ وہ عراق سے نکلنے کی فکر کریں، فرزندان عراق امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا کو جاناہوگا، عراق نے سمجھوتے کی پیشکش مسترد کردی
امریکا کو جاناہوگا، عراق نے سمجھوتے کی پیشکش مسترد کردی
-
Ilyas - جنوری 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 26
- 0 minute read


































