ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرے گا،ٹرمپ کا قتل کے احکامات دینے کا اعتراف مضبوط ثبوت ہوسکتاہے،عدالتی ترجمان
امریکا نے 2003 سے لیکر اب تک عراق میں لاتعداد وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا اور استقامتی محاذ کے جرنیلوں کا قتل امریکی جرائم کی تازہ مثال ہے،عراقی حکومت
تہرا ن /بغداد (نیوز ڈیسک)ایران اور عراق نے امریکی جرائم کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کرے گا،ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے احکامات دینے کا اعتراف کرچکے ہیں جو کہ عالمی عدالت میں پیش کیا جانے والا مضبوط ثبوت ہوسکتاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے فارغ ہونے کے بعد ایران بھی طلب کیا جاسکتا ہے اور ایرانی قانون کے آرٹیکل 8 کے مطابق ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے،عدالتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائیگا،ادھر عراقی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کمیشن نے عراق میں اجتماعی قتل عام کے جرم میں حکومت امریکا کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن کے ایک رکن احمد الکنانی نے کہا ہے امریکا نے 2003 سے لیکر اب تک عراق میں لاتعداد وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا اور استقامتی محاذ کے جرنیلوں کا قتل امریکی جرائم کی تازہ مثال ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی تیاری
امریکا کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی تیاری
-
Ilyas - جنوری 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 30
- 0 minute read


































