
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کانگریس سے یوکرین اور اسرائیل کی سیکیورٹی اور انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے 105 ارب ڈالر کا مطالبہ کردیا۔ کانگریس سے کئی گئی درخواست میں یوکرین میں دفاعی تعاون کے لیے اکسٹھ ارب چالیس کروڑ جبکہ اسرائیل کیلئے چودہ ارب تیس کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی امداد کے ساتھ دونوں ممالک اور غزہ کی انسانی ضروریات کیلئے نو ارب 15 کروڑ ڈالر کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہےکہ بجٹ کی درخواست امریکا کی قومی سلامتی کو آگے بڑھانے اور امریکی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔


































