Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کا اتحادیوں کو جنگ میں گھسیٹنے کا منصوبہ بھی ناکام، آبنائے ہرمز پر اتحادی ساتھ چھوڑ گئے

تہران : ایران کیخلاف جنگ میں رسوائی کے بعد امریکا کا اتحادیوں کو گھسیٹنے کا منصوبہ بھی ناکام ہوگیا۔ برطانیہ اور فرانس سمیت کوئی اتحادی آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے جہاز بھیجنے پر تیار نہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر اتحادی ممالک نے مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کو اپنی بحریہ خلیج فارس میں بھیجنے کا چیلنج دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ آبنائے ہرمز سے متعلق سات ممالک سے بات چیت‏ کررہے ہیں ۔ جو ممالک آبنائے ہرمز کے راستے تیل حاصل کرتے ہیں انہیں اس کی حفاظت کیلئے آگے آنا چاہئے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا ہےکہ اگر اتحادی ممالک نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔
ٹرمپ کی کھلی دھمکی کے باوجود امریکا کے سب سے بڑے اتحادی برطانیہ کے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نےکہا کہ ان کا ملک کسی جنگ میں نہیں پڑنا چاہتا۔ اسرائیل کے سرپرست جرمنی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھلا رکھنے کی کسی کوشش کا حصہ بنے گا۔ آسٹریلیا کی وزیر ٹرانسپورٹ کیتھرین کنگ نے ایک بیان میں کہا کہ اُن کا ملک آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جنگی جہاز نہیں بھیجے گا۔ جاپانی وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم میری ٹائم سکیورٹی آپریشن شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بحران کا حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔ اٹلی بحیرہ احمر میں کسی دفاعی مشن کو آبنائے ہرمز تک توسیع نہیں دے گا۔ یونانی حکومت کے ترجمان پاولوس ماریناکیس نے بھی واضح کیا ہے کہ یونان آبنائے ہرمز میں کسی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا اور عسکری کارروائیوں سے دور رہے گا۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان پاسداران انقلاب جنرل علی محمد نائینی نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی اپیلوں پر امریکی صدر ٹرمپ کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھاکہ ایرانی بحریہ تباہ کر دی ہے اگر ایسا ہی ہے تو پھر ہمت کریں اور خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular