
کاراکس : وینیزویلا پر تسلط کے امریکی خواب بکھر گئے۔ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ خاتون صدر نے کہا کہ وہ یہ حلف صدر نکولس مادورو اور خاتون اول کے اغوا کے درد کے ساتھ اُٹھا رہی ہیں۔ وہ ملک میں امن، استحکام اور عوام کی فلاح کے لیے کام کریں گی۔ نکولس مادورو سے وفاداری کے عہد کے ساتھ ساتھ امریکا سے بھی تعاون کا اشارہ دے دیا۔ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں کیخلاف وینیزویلا کے عوام سڑکوں پر آگئے۔ کاراکس سمیت مختلف شہروں میں امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کے اغوا کیخلاف احتجاج کیا۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے وینیزویلا میں تیس دن میں الیکشن کا امکان مسترد کردیا۔ اور واضح کیا کہ پہلے ملک کو ٹھیک کریں گے پھر الیکشن کرائیں گے۔ سی آئی اے نے وینزویلا کی قیادت کے لیے امریکی وفادار افراد کی فہرست ٹرمپ کو پیش کردی۔ اپوزیشن لیڈر ماریہ کورینا مچاڈو کا نام شامل نہیں۔ جس پر وہ مایوس کا شکار ہوگئیں اور چاپلوسی کیلئے اپنا نوبل انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو دینے کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ مچادو نے قائم مقام صدر پر تنقید کرتے ہوئے جلد وطن واپسی کا اعلان کردیا۔


































