
تہران : ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی بحری جہازوں اور فوجی اڈوں کے خلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کردی ہے۔ امریکا کو ایران کے نئے میزائلوں سے واضح انتباہ مل گیا ہے۔ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ معاشی جنگ کا جواب خلیجِ فارس میں بحری آمدورفت کے لیے ممنوعہ زون قائم کرکے دیا جائے گا۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق مجوزہ ممنوعہ بحری زون امریکی ناکہ بندی کی حدود تک پھیلا ہوگا۔


































