Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام کی خراب صوررتحال کا ذمہ دارامریکا ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اعلان کیا ہے کہ ہم شام میں رونما ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ وہاں کے موجودہ واقعات کے بارے طویل المدتی نتائج اخذ کرنا اب بھی قبل از وقت ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سرگئی لاؤروف نے سابق شامی صدر بشار الاسد کو شام کے موجودہ بحران کے عوامل میں سے ایک قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس ملک کے حالات کی خرابی کی ایک وجہ اس ملک کے سابق رہنما کی جانب سے اس ملکی آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا نہ کر پانا اور ایک طویل المدتی اندرونی بحران تھا کیونکہ بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روسی فضائیہ کی شرکت سے فیصلہ کن کامیابی کے بعد، اپنی زندگی کے بہتر ہونے سے متعلق شامی عوام کی امیدیں بر نہیں آئی تھیں۔ روسی وزیر خارجہ نے شامی عوام کی خراب صوررتحال کا زیادہ تر ذمہ دار واشنگٹن کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کہ جس نے درحقیقت شمال مشرقی شام کے ثروت سے مالامال ترین علاقے پر قبضہ جما رکھا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اپنے اتحادیوں کی سربراہی میں دمشق پر انتہائی سنگین پابندیاں بھی عائد کر رکھی تھیں؛ اس صورتحال کا زیادہ ذمہ دار ہے! سرگئی لاؤروف نے مغربی ایشیائی خطے کے المیوں و بحرانوں میں امریکہ کے بنیادی کردار کے بارے مزید کہا کہ میری رائے میں، بڑی حد تک، مشرق وسطی و شمالی افریقہ میں نظر آنے والے غم انگیز واقعات درحقیقت امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ و تباہ کن اقدامات کا ہی نتیجہ ہیں! روسی وزیر خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، دنیا کے اس حصے میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے کی کوشش میں؛ عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کرتا ہے اور وہاں جان بوجھ کر تفرقہ و اختلافات پیدا کرتا ہے جیسا کہ عراق و لیبیا کے عوام اب بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مہم جوئی کے نتائج کے ساتھ نپٹ رہے ہیں۔ اپنی گفتگو کے آخر میں سرگئی لاؤروف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو معمول پر لانے کے عمل میں کلیدی کردار خود مشرق وسطی کے ممالک کا ہی ہونا چاہیئے اور اس سلسلے میں ہم ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں!.

مزید پڑھیے

Most Popular