
غزہ : غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حامی امریکا۔ برطانیہ اور جرمنی کو بھی اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ سرکاری میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران میڈیا ورکرز کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نسل کشی کی جنگ میں شریک امریکا۔ برطانیہ، جرمنی اور فرانس اس گھناؤنے اور وحشیانہ جرم کے ارتکاب کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔
میڈیا آفس نے بین الاقوامی برادری اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جرائم کا بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلائیں اور اسرائیلی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔


































