Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت نے منصفانہ اقدامات نہ کئے تو جلد کوئی فیصلہ کریں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئےکہاہےکہ ہمارے تحفظات چوہدری پرویز الٰہی کی طرز حکومت پر ہیں ابھی تو کمزور حیثیت میں پرویز الٰہی یہ سب کچھ کر رہے ہیں اگر پاورفل ہو جاتے ہیں تو پھر کیا ہوگا، ہم عمران خان کے پاس جا کر استعفیٰ تو دے سکتے ہیں لیکن کسی کا پریشر ڈالنا برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ہمیں کوئی دباؤ میں لانے کا سوچے۔انہوں نے کہا کہ بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ پہلے نمائندگی دی جائے پھر ٹیکسز ادا کریں گے وفاقی حکومت کی طرف سے جی بی کے فنڈز میں کٹوتی، گندم کی فراہمی اور سبسڈی میں کمی کرنا، خالصہ سرکار کے نام پر عوام کی زمینیں ہتھیانہ انتہائی افسوس ناک اور غیر منصفانہ عمل ہے ایسے اقدامات سے قومیں جڑتی نہیں تقسیم ہوتی ہیں۔ ہم عوامی زمینیوں کو جبری چھینے کی مذمت کرتے ہیں فیڈرل گورنمنٹ نے بیس ارب کے فنڈز روک رکھے ہیں اور عوام کو اشتعال دلاکر اس طرف لے جایا جا رہا ہے جو کہ خطرناک ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ دنوں سے منفی درجہ حرارت میں احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں عوام سات دہائیوں سے چیخ رہے ہیں کہ ہمیں پاکستان کا آئینی حصہ بنایا جائے عوامی حقوق کے لئے دئیے جانے والے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں ہم نے اپنے صوبائی اسمبلی کے ممبران کو ان مسائل کے حل کے لئے خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں گلگت بلتستان کے معاملات اور حالات دیکھ رہے ہیں جلد فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے کرم ایجنسی میں انتخابات جیتے ہیں آج تک صوبائی حکومت نے کرم ایجنسی کے چیئرمین کو فنڈز جاری نہیں کیئے، کرم کی عوام کی ترقی کے عمل کا روکا جانا کسی صورت قبول نہیں ہے، ہمارا خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سے بھی شکوہ ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے معاملات درست کرنے کے لیے جلد عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular