Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یکساں نصاب سے دوبارہ عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

پاراچنار : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء کا دل ہے، ایشیاء کے دشمن اس کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، پشاور دھماکے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے دعویداروں نے انصاف نہیں کیا، یکساں نصاب تعلیم سے ہمیں مزید تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دورہ پاراچنار کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ پورے ایشیاء کا مسئلہ ہے اور ایشیاء کے دشمن ہمیں نقصان دینے کے درپے ہیں، ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی اور کھینچا تانی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی بلوغت کا فقدان ہے، پاکستان میں تبدیلی آئین و دستور کے مطابق آنی چاہیئے، ہم پہلے ہی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔ ملک میں یکساں نصاب کے نظام کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں نے ملکر بنایا ہے اور اب یکساں نصاب جیسی حرکتوں سے دوبارہ عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔
پشاور دھماکے کو انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے دعویداروں نے نا انصافی سے کام لیا اور شیڈول کے دوروں میں مصروف وزیراعظم نے شہداء سے تعزیت تک نہیں کی، پشاور مسجد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ایک الگ مسئلہ ہے، جس کے باعث اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ جہاں پشاور دھماکے اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائی نہیں کی جاتی، وہاں15 منٹ جلوس لیٹ نکالنے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular