Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں امریکی سفارتخانوں کو بند اور سفیروں کو ملک بدر کیا جائے، علامہ باقر زیدی

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے ایران کی غیور قوم کی بے مثال استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، ان شہداء کا لہو ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک روشن علامت ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، ایران کی تنہا مزاحمت نا قابل شکست ہے خطہ میں صہیونی عزائم کبھی پورے نہیں ہوسکتے، ہم امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت، مداخلت اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ بزدلانہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی ہیں، معصوم جانوں کا ضیاع اور خودمختار ممالک پر حملے عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید علی لاریجانی کا مسلم حکمرانوں کے نام خط ایک واضح پیغام ہے جو امت کو بیدار کرنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ قبلہ اول کے دعویدار کہاں ہیں جب مسلم خون بہایا جا رہا ہے، اتحادی عرب ممالک ان جرائم میں برابر کے شراکت دار ہیں ان کا دامن بھی بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں، ایران کے خلاف ان کی خاموشی ظلم کے تسلسل کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک کے عوام اپنے حکمرانوں سے ان کی خیانت کا احتساب کریں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک سے امریکی اثر و رسوخ کا خاتمہ کیا جائے، امریکی سفارتخانوں کو بند کیا جائے اور سفیروں کو ملک بدر کیا جائے، ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ خطہ میں جہاں جہاں امریکی و اسرائلی جارحیت ہوگی مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے، حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اور بالآخر ظلم کا نظام اپنے انجام کو پہنچ کر رہے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular