Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یومِ اصلاح نصاب پر مظاہرے، تعصب سے آلودہ یکساں نصاب قبول نہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر متنازع یکساں نصاب کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم اصلاح نصاب منایا گیا۔اس سلسلے میں اسلام آباد،لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مقررین نے شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔یکساں نصاب کے نام پر اسلام کے تاریخی حقائق کو مسخ کر کے نئی نسل کو گمراہ کرنے کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ایسے یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد نئی نسل کو تعصب کے زہر سے آلودہ کرنا ہو۔نجی و سرکاری اداروں میں تعلیم کے اعلیٰ معیار کی یکسانیت کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی ضرورت ہے ۔یکساں نصاب کے نام ہر مخصوص مسلکی تعلیمات کے فروغ کی کوشش نظریہ پاکستان کے ساتھ بددیانتی سمجھی جائے گی۔ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ مخصوص عقائد کا پرچار اور مخالف مسالک کے بنیادی عقائد کی نفی کرے۔ نصاب تعلیم کو جہاں تکنیکی و علمی اعتبار سے اعلیٰ معیار کا حامل ہونا چاہیے وہیں اسلامی تصور حیات کا رنگ بھی اس پر غالب رہنا چاہیے تاکہ مذکورہ نصاب پڑھ کر ایسی ماہر اور عصری تقاضوں کے مطابق افرادی قوت تیار ہوسکے جو اعلیٰ انسانی و اسلامی اقدار کی حامل ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular