
غزہ : حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے تمام منصوبے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی وجہ سے ناکام ہوئے۔ حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے تجویز کیے گئے تمام منصوبے صیہونی وزیراعظم کی مخالفت کے باعث ناکام اور بے نتیجہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے کے لیے جنگ بندی اور حقیقی معاہدے کی تلاش میں ہے لیکن صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے جنگ کو جاری رکھنے میں کوشاں ہے۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر پر صیہونی حکومت کے زمینی حملے کی وجہ سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔


































