
مقبوضہ بیت المقدس : عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی۔ بدھ کی رات نمازی اسرائیلی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے بہت بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ یہ اجتماع بین الاقوامی یوم قدس سے پہلے ہوا ہے۔ جس کے تحت دنیا بھر میں لوگ اسرائیلی جارحیت آور اس کے قبضے سے آزادی کے فلسطینی مقصد کی حمایت میں ریلیاں نکالتے ہیں۔


































