مسجدمسلمانوں کی ہے جس کو کسی طور بھی تقسیم نہیں کیا جا سکتا
بیت المقدس (نیوز ڈیسک) مسجدالاقصی کے خطیب و ہیئت اسلامی فلسطین کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر فلسطینی محکمہ اوقاف کا کنٹرول ختم کیا جا رہا ہے، غاصب صہیونی رژیم کے اقدامات، مسجد اقصی کے خلاف کھلی جارحیت اور اس پر قبضے کی مذموم سازش پر مبنی ہیں ،انہوں نے اسرائیلی پولیس کی جانب سے "باب الرحمہ” پر سورش، مسجد اقصی کی بے حرمتی اور متولی سمیت وہاں موجود 5 خواتین نمازیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ غاصب صہیونی رژیم کے اس غیرذمہ دارانہ رویّے کا اصلی مقصد مسجد اقصی کی دینی، تاریخی اور قانونی حیثیت کو بدلنا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد صرف اور صرف مسلمانوں کے ساتھ مخصوص ہے جس کو کسی طور بھی تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مسجدالاقصیٰ سے فلسطینی محکمہ اوقاف کا کنٹرول ختم کیا جا…
مسجدالاقصیٰ سے فلسطینی محکمہ اوقاف کا کنٹرول ختم کیا جا رہا ہے،شیخ عکرمہ صبری
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































