
دمشق: ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے پاکستان اور ایران سے امدادی سامان اور ریسکیو ٹیمیں پہنچنے لگیں۔حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر 51 رکنی ریسکیو ٹیم صبح لاہور سے استنبول کے لیے روانہ ہوئی۔ ریسکیو ٹیم اور اس کے خصوصی آلات اور امدادی سامان کو لے کر صبح سویرے لاہور سے استنبول روانہ ہوئی۔ پی آئی اے انتظامیہ نےانسانی ہمدردی کی بنیادوں پر استنبول اور دمشق جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف کے سامان کی ترسیل مفت کردی ہے۔ اُدھر امدادی سامان سے لدے ایران کے امدادی طیارے دمشق ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ 45 ٹن طبی اور امدادی غذائی امداد اور ریسکیو ورکرز کو لیکر پہلا طیارہ گذشتہ رات دمشق پہنچا۔ جبکہ ایک اور امدادی طیارہ آج رات دمشق پہنچے گا۔


































