
تہران : ایران اور پاکستان نے تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر پورٹ تک بجلی کی درآمد کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں تیزی لانے پر پاکستانی حکام کی تعریف کی۔ حرابیان نے ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں مزید منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاکستان کے وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔


































