
ریاض : سعودی عرب نے غیر ملکی عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا۔ وزارت حج و عمرہ کے اعلامیہ کے مطابق زائرین اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریول کمپنیوں سےپیکیج حاصل کریں۔ وزارت کے مطابق بیرون ملک سے صرف 18 تا 50 سال کی عمر کے زائرین کو عمرہ کے پرمٹ جاری ہوں گے اور اسی عمر کے زائرین کو مسجدالحرام میں نماز ادائیگی کے پرمٹ جاری ہوں گے۔ عمرہ ویزہ لینے والے غیر ملکی اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی سے رابطہ کریں۔ اس ٹریولنگ ایجنسی کا کسی سعودی عمرہ کمپنی کے ساتھ منسلک ہونا ضروری ہے۔ عمرہ زائرین سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کرلیں۔ سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔


































