Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

رفح پر حملے کے بعد، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے اسرائیلی فوج پر حملوں میں اضافہ

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی فوج پر حملے تیز کردیئے ہیں۔ رفح پر اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ تازہ حملوں میں الجہاد بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر راکٹ حملے کیے ہیں۔ مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کے مطابق حملے میں اسرائیلی فوج کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
القسام بریگیڈ نے بھی جنوبی اسرائیل میں ایک فوجی چھاؤنی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔القدس بریگیڈ نے چھاپہ مار کارروائی میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مزاحمتی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنی فوج رفح سے واپس نہیں بلائی تو اسے جارحیت کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular