
کابل : افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کو دس روز میں دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دیدیا۔ بلخ صوبائی محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا کہنا ہے کہ مزار شریف میں خواتین اورمرد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اس لئے خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب شہر پل خمری میں بیوٹی پارلرز مالکان کا کہنا ہے بغلان صوبے کے گورنر نے انہیں 10 روز کے اندر پارلرز بند کرنے کا حکم دیا ہے، اس کے بعد سیلونز کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔افغانستان میں خواتین کے اعلیٰ تعلیم کے حصول، این جی اوز میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔


































