
مزار شریف: افغانستان کے صوبے بلخ میں دفتر میں دھماکے سے گورنر داؤد مزمل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلخ کے شہر مزار شریف میں گورنر کے دفتر میں دھماکا اُس وقت ہوا جب وہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے موجود تھی اور اعلیٰ سطح کا انتظامی اجلاس جاری تھا۔ دھماکے میں ریاستی گورنر انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا دور دور تک سنا گیا۔ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان کمانڈوز نے گورنر ہاؤس کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ داؤد مزمل طالبان میں ایک اہم فوجی رہنما تھے اور ان کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔


































