Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

افغان امریکا تعلقات عملی طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل

کابل : افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہےکہ افغانستان اور امریکہ کے تعلقات عملی طور پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں. امیر خان متقی نے یہ بات سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے کابل میں ملاقات کےدوران کہی۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز اور مسلسل مکالمے کے ذریعے روابط کو بڑھانے پر زور دیا۔
افغان وزارتِ خارجہ نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قابلِ اعتماد سکیورٹی اور تعمیرِ نو کے شعبے میں پیشرفت کو قابلِ تعریف قرار دیاا ور دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے دو طرفہ ملاقاتوں کے تسلسل پر زور دیا۔ وزارتِ خارجہ کے سیاسی شعبے کے سربراہ ذاکر جلالی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نہ صرف کوئی پیچیدگی باقی نہیں رہی بلکہ بڑے ترقیاتی منصوبوں جیسے قندھار ایئرپورٹ اور ہلمند کے کجکی ڈیم میں امریکا کے مثبت کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular