Mon Oct 26, 2026

امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

افغان طالبان کا پاکستان پر حملوں میں ملوث 200 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

کابل : افغان طالبان نے پاکستان پر سرحد پار حملے کرنیوالے 200 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ وائس آف امریکا کے مطابق طالبان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد سے شئیر کیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے علاوہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دیگر ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ ایک طالبان عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکا کو بتایا کہ طالبان نےچترال پر حملے سے واپس آنے والے ٹی ٹی پی کے 200 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ اب جیل میں ہیں۔ دو ہفتے قبل چترال میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے میں چار فوجی جاں بحق اور 12 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ اہلکار نے کہا کہ ہمیں کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے انتظار کرنا ہوگا اور ان اقدامات کے نتائج کو دیکھنا ہوگا۔ آپ کو ان اقدامات کو مستحکم کرنے کے لیے انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular