
تہران : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ آئندہ مفاہمتی یادادشت کی باہمی پاسداری ہی قابل قبول ہوگی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اب تک مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے معاہدے کی شق نو کی خلاف ورزی کی ہے ۔یہ خلاف ورزی امریکہ کی جانب سے دیگر خلاف ورزیوں اور غلطیوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صرف باہمی طور پر معاہدے کی پابندی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔


































