
زندگی میں خوش رہنے کے لیے بہترین فارمولا کچھ چیزوں کا مان لینا ہے
*مان لینا یعنی
یعنی میں کامل، بے عیب و لامحدود نہیں ہوں
یعنی تمام انسانوں کو ان کے عیوب کے ساتھ قبول کرنا
یعنی حالات کو سختیوں کے ساتھ قبول کرنا
یعنی دوسروں سے حد سے زیادہ امید نہ رکھنا
یعنی مجھ سے بھی غلطی سرزد ہو سکتی ہے
یعنی میری تمام ذمہ داریاں میرے ہی کاندھوں پر ہیں
یعنی مشکلات کے باوجود اپنی منزل کی طرف گامزن رہنا
یعنی آپس کے تمام اختلافات اور لڑائی جھگڑوں کو بھلا کر آگے بڑھنا


































