Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ابوظہبی، 24 سو افغانی قیدیوں جیسی زندگی گذارنے پر مجبور

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں دو سال سے پھنسے 24 سو افغان تارکین قیدیوں جیسی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ کابل پر طالبان کےقبضے کے بعد خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افغانوں کو ابوظہبی منتقل کیا گیا تھا۔ دس ہزار سے زائد افراد کو امریکا، کینیڈا اور دیگر جگہوں پر دو بارہ آباد کیا جاچکا ہے۔تاہم 24 سو افغان اب بھی ابوظہبی میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں ایمریٹس ہیومینٹیرین سٹی اور تسمیم ورکرز سٹی کے نام سے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں رکھا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی نامساعد حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی دوبارہ آبادکاری کی کوئی امید نہیں ہے۔یہاں مقیم افغانوں نے اپنی اقامت گاہ کو جیل کے مترادف قراردیا۔حکام نے حالات خراب ہونے کی تردید کی اور کہا کہ آباد کاری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ ہیومین رائٹس واچ نے ابوظہبی سے مطالبہ کیا کہ وہ زیر حراست افراد کو رہا کرے اور ان کی حیثیت اور تحفظ کی ضروریات کا تعین کرنے کے لیے منصفانہ اور موثر عمل تک رسائی فراہم کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular