
ادیس ابابا : افریقی یونین کے افتتاحی اجلاس میں خاتون صیہونی سفارتکار کو کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ ایتھوپیا کے دارلحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کا افتتاحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے اسرائیلی سفارتکار شیرون بارلی بھی پہنچ گئیں۔ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے شیرون بارلی کو روک لیا اور انہیں باہر کا راستہ دکھا دیا۔ اسرائیلی وفد کا دعویٰ تھا کہ اسے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا گیا ہے۔ تاہم افریقی یونین کے چیئرمین کی ترجمان نے کہا کہ سفارت کار کو اس لیے نکال دیا کیونکہ وہ سفیر کے دعوت نامے پر شرکت کرنا چاہتی تھیں۔ افریقی یونین میں اسرائیل کے سفیر الیلی ایڈماسو کو ناقابل منتقلی دعوت نامہ جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ زیرِ بحث فرد اس طرح کے شائستگی کا غلط استعمال کرے۔


































