
غزہ : غزہ میں قائم الشفا اسپتال کے اندر سے تیسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں سے 49 افراد کی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو اور ایمبولینس عملے کوامدادی کاموں کے دوران اسپتال کے اندر سے ایک اور اجتماعی قبر ملی جس میں سے 49 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں۔ اس اجتماعی قبر کے بعد اب غزہ اور اسپتال کے اطراف سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق الشفا میڈیکل کمپلیکس سے تین جبکہ ناصر میڈیکل کمپلیکس سے تین اور ایک دوسرے اسپتال سے اجتماعی قبر برآمد ہوچکی ہیں جن سے 520 لاشیں نکلی ہیں۔


































