
قندوز : شمالی افغانستان کے صوبے قندوز کی شیعہ مسجد میں دھماکے سے 50 سے زائد نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، دھماکا اس وقت ہوا جب نمازیوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ ادا کررہی تھی۔ دھماکے سے مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ ترجمان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں مسجد دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قندوز کے خان آباد بندرگاہ کے علاقے میں شیعہ مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس میں ہمارے متعدد ہم وطن جاں بحق اور زخمی ہوئے۔


































