
واشنگٹن: امریکی فوج کے اچانک انخلا اور منصوبہ بندی کے فقدان سے کابل پر طالبان کے قبضے میں مدد ملی۔ افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق خصوصی انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے اچانک، غیر مربوط انخلاء اور امریکی امداد کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں برسوں کےمسائل نے کابل حکومت کے خاتمے اور طالبان کے قبضے میں مدد کی۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کو فراہم کیے گئے ہتھیاروں اور ساز و سامان کے بارے میں ناقص احتساب اور انتظامی منصوبہ بندی کا فقدان بھی افغان فوج کے خاتمے کے اہم عوامل تھے۔ سابق افغان حکومت بھی امریکی افواج کے اچانک انخلاء سے حیران رہ گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق انخلاء کے بعد 7 ارب ڈالر کا فوجی سازو سامان افغانستان میں رہ گیا۔امریکی طیارے، میزائل اور مواصلاتی آلات طالبان کے ہاتھ میں جا چکے تھے۔ امریکا نے تباہ شدہ افغان فوج کو 18 ارب ڈالر سے تیارکیا جو بعد میں طالبان کے کنٹرول میں آئی۔


































